پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کردیں
- لبرٹی اسکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی نہیں ہوگا
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعہ کو اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد بسنت سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتے کو ہونے والی بسنت کی تمام شیڈول تقریبات منسوخ کی جاتی ہیں جب کہ لبرٹی اسکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی نہیں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ قومی سانحے پر یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا گیا ہے، قوم خوارجی فتنے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خوارجی عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے، خوارج کےخلاف قوم متحد ہے۔