کاروبار اور معیشت

ایک تولہ سونا یکمشت 14 ہزار 800 روپے مزید مہنگا

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر کراس کرگئی
شائع February 4, 2026 اپ ڈیٹ February 4, 2026 12:46pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 148 ڈالر کے نمایاں اضافے سے ایک بار پھر 5 ہزار کی سطح کراس کرکے 5 ہزار 64 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 14 ہزار 800 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 689 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار671 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 24 ہزار روپے کے روپے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 109 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 255 روپے ہوگئی۔