کاروبار اور معیشت

یوم یکجہتی کشمیر، اسٹیٹ بینک 5 فروری کو بند رہے گا

  • کمرشل بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں بھی تمام قسم کی بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی، اعلامیہ
شائع February 4, 2026 اپ ڈیٹ February 4, 2026 11:27pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان ، حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق 5 فروری 2026ء یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یومِ کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں کمرشل بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں بھی تمام قسم کی بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026