کھیل
فیفا کی روس پر عائد پابندی ختم کرنے کی حمایت
پابندی نے صرف مایوسی اور نفرت پیدا کی، صدر جیانی انفانٹینو
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس پر بین الاقوامی ٹورنامنٹس پر سے چار سالہ پابندی ختم کی جائے کیونکہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روسی کلبوں اور قومی ٹیم کو فیفا اور یوئیفا کے مقابلوں سے معطل کردیا گیا ہے۔
جیانی انفانٹینو نے اسکائی اسپورٹس کو بتایا کہ اس پابندی نے کچھ حاصل نہیں کیا بلکہ اس نے صرف مایوسی اور نفرت پیدا کی۔
انہوں نے کہا کہ روس کے لڑکوں اور لڑکیوں کا یورپ کے دیگر حصوں میں فٹ بال کھیل سکنا (صورتحال کو بہتر بنانے میں) مددگار ثابت ہوگا۔
جیانی انفانٹینو نے کہا کہ فیفا کو کبھی بھی کسی ملک کو ان کے سیاسی رہنماؤں کے اعمال کی وجہ سے فٹبال کھیلنے سے نہیں روکنا چاہیے۔