مارکٹس

دیوان سیمنٹ نے چیئرمین اور سی ای او کا اعلان کردیا

اشتیاق احمد چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اور غضنفر بابر صدیقی سی ای او مقرر
شائع February 2, 2026 اپ ڈیٹ February 2, 2026 03:56pm

دیوان سیمنٹ لمیٹڈ (ڈی سی ایل) نے پیر کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ان تقرریوں کی تفصیلات جاری کیں۔

نوٹس میں اشتیاق احمد کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین اور غضنفر بابر صدیقی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا جس کا اطلاق 2 فروری 2026 سے ہوگا۔

دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کو 1980 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ دیوان سیمنٹ، سیمنٹ تیار اور فروخت کرتی ہے اور اس کے دو مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں: پاک لینڈ سیمنٹ لمیٹڈ اور سعدی سیمنٹ لمیٹڈ۔