پاکستان

بلوچستان میں ریلوے سروس معطل کردی گئی

  • یہ فیصلہ صوبے میں خراب ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
شائع February 1, 2026 اپ ڈیٹ February 1, 2026 10:40am

ریلوے حکام نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ بلوچستان بھر میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث ریلوے سروس معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ صوبے میں خراب ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کئی اہم مسافر اور مال بردار ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر شامل ہیں، جو آج کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تھیں۔

ریلوے حکام نے یہ بھی تصدیق کی کہ کوئٹہ تا زاہدان، ایران چلنے والی مال بردار ٹرین بھی معطل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پشاور سے کوئٹہ جانے والی ایک ٹرین کو احتیاطی تدبیر کے طور پر جیکب آباد پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریل خدمات کی معطلی ناگزیر تھی۔