دنیا
یورپی یونین کی جانب سے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنےکا امکان
- ہم ایران پر نئی پابندیاں لگا رہے ہیں،ای یو خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس
یورپی یونین ممکنہ طور پر ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گا، یہ بات بلاک کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے جمعرات کو خارجہ امور وزراء کے اجلاس سے پہلے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر نئی پابندیاں لگا رہے ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہم سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں بھی شامل کریں گے۔