پاکستان

ایف بی آر کا بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان

  • اس حوالے سے ایف بی آر نے پیر کے روز سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے
شائع January 27, 2026 اپ ڈیٹ January 27, 2026 09:13am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خبردار کیا ہے کہ کسٹمز کے وہ افسران اور اہلکار جو مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت یا منظوری لیے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے پیر کے روز سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کے مطابق یہ بات تشویش کے ساتھ نوٹ کی گئی ہے کہ کسٹمز کی فیلڈ فارمیشنز سے تعلق رکھنے والے افسران اور اہلکار مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں، جو گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کے تحت بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔

ایف بی آر نے مزید ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم ، جو سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق ہیں، پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026