کاروبار اور معیشت

پی ٹی سی ایل کا انتظامیہ میں اہم تبدیلی کا اعلان

  • عبدالرحیم ال نوریانی مستعفی، خلیفہ ال شمسی نئے ڈائریکٹر مقرر
شائع January 12, 2026 اپ ڈیٹ January 12, 2026 05:57pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پیر کو کمپنی کی انتظامیہ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیش رفت کا انکشاف کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالرحیم اے ال نوریانی یکم جنوری 2026 سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ خلیفہ ال شمسی نے نوریانی کی جگہ سنبھال لی ہے۔