کھیل

سبالینکا کی آسٹریلین اوپن میں واپسی ، ایک اور اعزاز جیتنے کے لیے بھرپور تیار

  • سچی بات یہ ہے کہ اب کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا ، میلبرن پارک پہنچنے پر ٹرافی اپنے پاس نہ ہونے کے سوال پر سبالینکا کا جواب
شائع January 12, 2026 اپ ڈیٹ January 12, 2026 01:54pm

عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا آسٹریلین اوپن میں ایک بار پھر فیورٹ کے طور پر داخل ہو رہی ہیں، تاہم اس بار وہ اپنے ٹائٹل کے دفاع کے بجائے اسے دوبارہ حاصل کرنے کے مشن پر ہیں۔ گزشتہ سال میڈیسن کیز نے فائنل میں سبالینکا کی میلبورن میں مسلسل 20 فتوحات کا سلسلہ توڑ کر انہیں ٹائٹل سے محروم کر دیا تھا لیکن بیلاروسی اسٹار نے یو ایس اوپن جیت کر ثابت کیا کہ وہ اب بھی ہارڈ کورٹ کی ملکہ ہیں۔

ٹرافی پاس نہ ہونے پر اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں سبالینکا کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ دفاعی چیمپئن ہیں یا پچھلے سال پہلے راؤنڈ میں ہار گئی تھیں،ان کا مقصد ہمیشہ بہترین ٹینس کھیلنا اور خود کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔

27 سالہ سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل جیت کر اپنے سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔اب ان کی نظریں میلبورن میں چوتھے مسلسل فائنل اور اسٹیمی گراف و مارٹینا ہنگس جیسا ریکارڈ برابر کرنے پر جمی ہوئی ہیں۔