پاکستان
پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دے دی
- ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی، خواجہ آصف
پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
وزیرِ ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی ایئر لائنز کی پروازوں میں اضافے سے فضائی شعبے میں صحت مند مسابقت کو فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم ہوں گی اور ہوائی کرایوں میں توازن پیدا ہوگا۔
یہ منظوری ایسے وقت میں آئی ہے جب 6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے 29 مارچ 2026ء سے براہِ راست لندن ہیتھرو کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کررہی ہے۔
ابتدائی طور پر پی آئی اے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔