دنیا

یمنی علیحدگی پسند گروپ کے سربراہ نے سعودی وفد کو عدن میں اترنے سے روک دیا ، سعودی سفیر کا دعویٰ

  • عیدروس الزبیدی نے عدن ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک بند کرنے کے احکامات جاری کیے ، سفیر محمد الجابر کا انکشاف
شائع اپ ڈیٹ

یمن کے لیے سعودی عرب کے سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عيدروس الزبیدی نے گزشتہ روز سعودی وفد کو لے جانے والے طیارے کو عدن میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

سفیر محمد الجابر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مزید بتایا کہ زبیدی نے عدن ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس کشیدگی کے باعث جمعرات کو یمن کے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل رہیں، جو حوثی کنٹرول سے باہر ملک کے دیگر حصوں کے لیے اہم ترین بین الاقوامی راستہ ہے۔