دنیا

بھارت : پن بجلی گھر کے مقام پر ٹرینوں میں تصادم ، 100 سے زائد مزدور زخمی

  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیرِ تعمیر پن بجلی گھر پر دو مونو ریل ٹرینوں میں تصادم ہوا
شائع December 31, 2025 اپ ڈیٹ December 31, 2025 01:21pm

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں منگل کی رات زیرِ تعمیر ہائیڈرو پاور پلانٹ میں دو مونو ریل ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 109 مزدور زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامی افسر گورو کمار نے رائٹر کو بتایا کہ یہ حادثہ ضلع چمولی کے علاقے ’پیپل کوٹی‘ میں ایک سرنگ کے اندر اس وقت پیش آیا جب ایک مونو ریل کے بریک فیل ہو گئے۔

یہ ٹرینیں مزدوروں کی نقل و حرکت اور تعمیراتی سامان پہنچانے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر مزدوروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تاہم چار مزدوروں کی ہڈیاں ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ منصوبہ ’ٹہری ہائیڈرو ڈویلپمنٹ کارپوریشن‘ (ٹی ایچ ڈی سی) کے زیرِ انتظام ہے، جس میں سرکاری کمپنی ’این ٹی پی سی‘ کے بھی حصص ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور بدھ سے پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔