پاکستان

بلوچستان کے علاقے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

  • مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا
شائع December 25, 2025 اپ ڈیٹ December 25, 2025 06:10pm

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 7 دسمبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک اور کارروائی کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔