کھیل

پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کی فروخت، عالمی سطح پر غیر معمولی دلچسپی،12 بولیاں موصول

بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا، پی سی بی
شائع December 24, 2025 اپ ڈیٹ December 25, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی فرنچائزز کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔ مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروادیں۔

یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

پی سی بی کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپٹی شن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔

یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پْرعزم ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔