کھیل

ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو323 رنز سے شکست دے دی

  • نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 5 اور اعجاز پٹیل نے3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا
شائع December 22, 2025 اپ ڈیٹ December 22, 2025 03:46pm

فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی اور اسپنر اعجاز پٹیل کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو323 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی۔

ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ میں کھیل کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کیویز کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ سکے۔ برینڈن کنگ 67رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 5 اور اعجاز پٹیل نے3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز575رنز8 کھلاڑی آؤٹ اور دوسری اننگز 306 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 420رنزبناسکی تھی۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے ڈیون کانوے پلیئر آف دی میچ جب کہ سیریز میں 23کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے جیکب ڈفی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔