کھیل

کشمیر میں بین الاقوامی اور پی ایس ایل میچز منعقد کرانے کی کوشش کررہے ہیں، محسن نقوی

  • اسلام آباد میں جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
شائع December 16, 2025 اپ ڈیٹ December 16, 2025 01:02pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے منگل کو کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز منعقد کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جہاں مستقبل میں بین الاقوامی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی ہینڈ آؤٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک منعقد ہوگا۔

محسن نقوی کے مطابق نئی ٹیموں کی نیلامی بھی آئندہ سال 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی جہاں دو نئے PSL فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائیں گے۔