پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، ایک جوان شہید ، 7 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر

  • ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
شائع اپ ڈیٹ

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائی بھارت کی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج گروہ کے عناصر کے خلاف کی گئی، جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جوان نائیک یاسر خان (عمر 34 سال) شہید ہو گئے۔شہید کا تعلق مردان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ دہشت گرد کلات اور گردونواح میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔ فوج کے مطابق وفاقی حکومت کے “عزمِ استحکام” اقدام کے تحت ملک بھر میں غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔