پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو منعقد ہوں گے

  • امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 27 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے
شائع December 9, 2025 اپ ڈیٹ December 9, 2025 04:00pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو منعقد ہوں گے۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 22 سے 27 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال 3 جنوری تک ہوگی جب کہ 13 جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی پر اپیلوں کے فیصلے نمٹائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ 19 فروری تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ای سی پی نے 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔