دنیا
اسرائیل نے غزہ سے ملنے والی یرغمالی کی لاش کی شناخت تھائی شہری کے طور کرلی
- اسرائیلی شہری ران گوویلی کی لاش، جو زندہ اور جاں بحق یرغمالیوں میں سے آخری ہے، تاحال غزہ میں موجود ہے
اسرائیل نے جمعرات کو اس یرغمالی کی باقیات کی شناخت کر لی ہے جو اسے حماس کی جانب سے موصول ہوئی تھیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یہ باقیات تھائی شہری سدتیساک رنتھالک کی ہیں۔
اسرائیلی شہری ران گوویلی کی لاش، جو زندہ اور جاں بحق یرغمالیوں میں سے آخری ہے، تاحال غزہ میں موجود ہے۔
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت طے شدہ ابتدائی جنگ بندی سمجھوتے کے حصے کے طور پر غزہ میں موجود تمام زندہ اور جاں بحق یرغمالیوں کو واپس کرنے پر اتفاق کیا تھا۔