کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی مزید مہنگی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
ملک بھر میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 267 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 909 روپے ہوگئی۔