مارکٹس
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
- فی تولہ سونا 2ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا
ملک بھر میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے بڑھ کر 3لاکھ 76 ہزار 253 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 7ہزار 700 روپے اضافے کے بعد4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کےاضافے سے 5 ہزار 482 روپے ہوگئی۔