پاکستان

وزیر اعظم آج 2 روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

  • نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم 26 اور 27 نومبر 2025 کو مملکت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے، جو دونوں برادرانہ ممالک کے دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات کی عکاسی ہے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر اہلکار شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ پرجوش تعلقات کو مضبوط بنانے، شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جو بحرین کے ساتھ پاکستان کی نتیجہ خیز اور اسٹریٹجک تعلقات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔