چین کو نمک کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ
- جنوری تا اکتوبر چین کو نمک کی برآمدات کی مالیت 6.04 ملین امریکی ڈالر رہی
رواں سال کے پہلے دس ماہ (جنوری تا اکتوبر) کے دوران پاکستان کی چین کو نمک کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اکتوبر چین کو نمک کی برآمدات کی مالیت 6.04 ملین امریکی ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.79 ملین ڈالر تھی۔
اس عرصے کے دوران کل برآمدی حجم 39.93 ملین کلوگرام تک پہنچ گیا۔
صنعتی ماہرین نے اس بڑھوتری کا سبب بہتر تجارتی سہولت کاری اور پاکستان کے ہمالیائی پنک نمک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت قرار دی، جو اپنے معدنی اجزاء اور برانڈنگ کی وجہ سے چین میں نمایاں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
گوادار پرو کے مطابق یہ اعدادوشمار کراچی میں ہونے والے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو (25 تا 27 نومبر) سے قبل جاری کیے گئے ہیں۔
متوقع ہے کہ ایک چینی تجارتی وفد اس تقریب میں شریک ہوگا، جہاں پاکستان کی اعلیٰ نمک کی کمپنیوں کی کوشش ہوگی کہ وہ نئے برآمدی معاہدے اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کریں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025