سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
- ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کم از کم 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔