کھیل

رونالڈو کا شاندار بائیسکل کِک سے گول،پرانی یاد تازہ کرادی

  • سعودی کلب النصر کی 4-1 سے شاندار فتح
شائع November 24, 2025 اپ ڈیٹ November 24, 2025 02:51pm

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے لیے 4-1 کی شاندار فتح میں ایک اوور ہیڈ بائیسکل کک کے ذریعے اپنی جادوئی مہارت دکھاکر پر اپنے پرانے دور کی یاد تازہ کردی۔

40 سالہ پرتگالی اسٹار نے اتوار کو الخلیج کے خلاف 96ویں منٹ میں گول کرنے کے بعد ایکس پر لکھا: بہترین کیپشن جیتے گا!

ریاض میں شاندار فتح کے بعد رونالڈو کی ٹیم 9میچز کے بعد سعودی پرو لیگ میں ٹاپ پر چار پوائنٹس کی برتری کے ساتھ موجود ہے۔

سابق پریمیئر لیگ کے دیگر ستارے ژواؤ فیلکس اور سادیو مانی نے بھی میچ میں گول کر کے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔

سابق رئیل میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار رونالڈو کو سعودی کلب میں شمولیت کے تقریباً 3 سال بعد بھی ابھی تک کوئی ٹائٹل حاصل نہیں ہوا۔