مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر برقرار

  • چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 5270 روپے پر برقرار رہی
شائع November 24, 2025 اپ ڈیٹ November 24, 2025 01:03pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4065 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 67 ہزار 680 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کے نمایاں اضافے سے 428862 روپے تک جا پہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5270 روپے پر برقرار رہی۔