پاکستان

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

  • ضلع کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کم از کم 23 خوارج کو دو الگ الگ کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

جمعرات کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کم از کم 23 خوارج دو الگ الگ کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

مزید کہا گیا کہ ایک اور خوارج کے گروہ کی موجودگی کے بارے میں معلومات کے ذریعے اسی علاقے میں دوسری انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی میں افواج نے مزید گیارہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

18 نومبر کو بھی خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع کلچی میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی انجام دی گئی تھی۔