سونے کی قیمتیں مستحکم، سرمایہ کار امریکی اقتصادی اعدادو شمار کے منتظر
- اسپاٹ گولڈ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,083.92 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا
سونے کی قیمتوں میں پیر کو معمولی اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کار رواں ہفتے جاری ہونے والے امریکی اقتصادی اعداد و شمار کے منتظر ہیں جو فیڈرل ریزرو کی شرح سود کے ممکنہ راستے پر مزید وضاحت فراہم کر سکتے ہیں۔
اسپاٹ گولڈ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,083.92 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز برائے دسمبر کی ڈلیوری 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,085.30 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔
کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو سونے پر فروخت کا دباؤ شاید کچھ زیادہ تھا، اسی لیے آج ہم قیمتوں میں بحالی دیکھ رہے ہیں۔
فیڈ کی جانب سے آئندہ ماہ شرحِ سود میں کمی کی توقعات میں کمی، سونے کی سرمایہ کاری پر منافع کے لحاظ سے رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ اگرچہ حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم ہو چکا ہے، لیکن اس کی کوئی ضمانت نہیں کہ مارکیٹس یا فیڈ کو مکمل اندازہ ہو کہ معیشت کس طرح کارکردگی دکھا رہی ہے۔
مارکیٹ کے شرکاء اس ہفتے امریکی اقتصادی اعداد و شمار کے اجرا کے منتظر ہیں، جس میں جمعرات کو ستمبر کی نان فارم پے رولز رپورٹ شامل ہے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی صحت کے بارے میں اشارے مل سکیں۔
کمرس ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف اکنامک اینالیسز نے جمعہ کو کہا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے حکومتی شٹ ڈاؤن سے متاثر ہونے والے اقتصادی اعداد و شمار کے اجرا کے شیڈول کو اپ ڈیٹ کرنے پر کام کر رہا ہے۔
ٹریڈرز اس وقت آئندہ ماہ فیڈرل ریزرو کی 0.25 فیصد شرحِ سود میں کمی کے 46 فیصد امکان کو قیمتوں میں شامل کر رہے ہیں جو پچھلے ہفتے 50 فیصد تھا۔
مہنگائی کے خدشات اور اس سال دو بار شرحِ سود میں کمی کے بعد کیبر مارکیٹ میں نسبتاﹰ استحکام کے آثار کی وجہ سے بڑھتی ہوئی تعداد میں فیڈ کے پالیسی ساز مزید آسانی کے حوالے سے احتیاط کا اشارہ دے رہے ہیں۔ غیر منافع بخش سونا عموماً کم شرحِ سود والے ماحول اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔