مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4134 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4134 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 65 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت دن بھر میں 7 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 429,862 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کے اضافے سے 5353 روپے ہوگئی۔