عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 4016 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4578 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5100 روپے کی بلند سطح پر مستحکم رہی۔