دنیا
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تجارتی مذاکرات میں ’اہم پیش رفت‘ کا جائزہ لیا گیا، مودی کا دعویٰ
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ( ٹیلیفون پر) بات کی اور تجارتی مذاکرات میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
بھارتی وزارتِ تجارت کے اہلکاروں کے مطابق واشنگٹن میں تجارتی اہلکاروں کی حالیہ ملاقاتوں کے بعد جلد ہی دونوں ممالک میں تجارتی مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔
ٹرمپ نے بھارت کی بیشتر برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو کسی بھی امریکی تجارتی پارٹنر کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔ اس اقدام کا اثر تقریباً 50 ارب ڈالر کی بھارتی برآمدات پر پڑتا ہے، جو زیادہ تر محنت طلب شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، جواہرات اور جھینگے کی صنعت کو متاثر کرتا ہے۔