عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونا مزید مہنگا ہوگیا تاہم چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3955 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 4319 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 4,929 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں سال اب تک سونے کی قیمت میں 51 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جس کی بڑی وجوہات مرکزی بینک کی مضبوط خریداری، ڈالر کی کمزوری اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی ہیں جو تجارتی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں کے پیش نظر اپنے سرمایے کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔