عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3865 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 407,778 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 349,603 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,500 روپے کی کمی سے 407,778 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4,839 روپے پر برقرار رہی۔