عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3865 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 410278 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 839 روپے ہوگئی ۔