مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پہلی بار سونا 4لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کر گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3,818 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5900 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار4 لاکھ 3 ہزار600 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5,058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 88 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4792 روپے پر جاپہنچیں۔