ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ روپے کے قریب جاپہنچا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4443 روپے پر مستحکم رہی۔