کاروبار اور معیشت

ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا، پٹرول کی قیمت برقرار

  • نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا
شائع September 16, 2025 اپ ڈیٹ September 16, 2025 12:37am

حکومت نے آئندہ 15 روزکے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لٹر قیمت برقرار رکھنے جب کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے کے اضافے سے 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر(آج) سے ہوگیا ہے۔