میکسیکو کے یوکاتان جزیرہ نما میں ہفتے کے روز ایک خوفناک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست کے سیکرٹری برائے عوامی تحفظ کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپیچے کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، جس میں ایک ٹریلر، ایک کار اور ایک ٹیکسی میں سفر کرنے والے مسافر ہلاک ہوئے۔

یوکاتان کے گورنر جوکین ڈياز مینا نے ایک بیان میں ایکس پر کہا کہہم اس المناک گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہابتدائی اطلاع ملتے ہی ہنگامی، حفاظتی اور صحت کی سروسز فوری امداد فراہم کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔