فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ (ایف این ای ایل) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس کی ذیلی کمپنی ایف این ای ڈویلپمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی نے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں دی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ اسٹریٹجک قدم ایف این ای ایل کی پاکستان کے انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں اپنی ذیلی کمپنی کے ذریعے باضابطہ شمولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس ذیلی ادارے کا قیام بڑے پیمانے کے منصوبوں پر سرکاری و نجی شعبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ توسیع ایف این ای ایل کے کاروباری پورٹ فولیو میں تنوع لائے گی اور ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گی، جو کمپنی کو پاکستان کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک میں ویلیو کری ایشن کے لیے صفِ اول میں لا کھڑا کرے گی۔

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت شامل کی گئی ایک محدود ذمہ داری کی حامل کمپنی ہے۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں شیئر بروکریج، کنسلٹنسی سروسز اور پورٹ فولیو انویسٹمنٹس شامل ہیں۔