کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3540 ڈالر فی اونس کی سطح...
شائع September 4, 2025 اپ ڈیٹ September 4, 2025 03:02pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3540 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 376700 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 322959 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6000 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 376700 روپے تک جا پہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت4315 روپے پر برقرار رہی۔