ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نیک نیتی کا مظاہرہ کریں تو ایران اپنے جوہری پروگرام پر منصفانہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب تین یورپی طاقتوں نے تہران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا عمل شروع کیا۔

عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ ایران منصفانہ اور متوازن سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ دیگر فریقین سنجیدگی اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔“