شہداد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (ایس ایچ ڈی ٹی) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ سعد نسیم کو کمپنی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ میاں فاروق نسیم 26 اگست 2025 سے کمپنی چیئرمین نہیں رہے۔
شہداد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 1979 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی تھی۔
کمپنی کا بنیادی کاروبار ہر قسم کے یارن کی تیاری، خرید و فروخت اور اس سے متعلقہ دیگر سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔