عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 3,330 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1,286 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2,000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے تک جا پہنچا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ چاندی 4,031 روپے پر مستحکم رہی۔