پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل برطانیہ جائیں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار (کل) سے برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان کے...
شائع August 16, 2025 اپ ڈیٹ August 16, 2025 04:34pm

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار (کل) سے برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق دورے کے دوران وہ لندن میں برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اینجلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہمیش فالکنر اور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کریں گے۔

۔

اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے، جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین سے متعلقہ دستاویزی مسائل دور سے حل کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم جو اپنے دو روزہ دورے کے دوران برطانوی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرنے والے تھے، نے یہ پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔