پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، سیزیز میں ایک صفر کی برتری
- 281 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 49 ویں اوور میں ہدف حاصل کیا
حسن نواز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
5 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بناسکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 48.5 اوور میں ہی میچ 5 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ صائم ایوب 16 کے مجموعی اسکور پر 5 اور ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر عبد اللہ شفیق 63 کے مجموعی اسکور پر 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ان کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کے درمیان 55 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، بابر اعظم 118 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پھر جب ٹیم کو اسکور 158 ہوا تو سلمان علی آغا 23 رنز بنا کر ڈگ آؤٹ کی جانب لوٹے۔
کپتان محمد رضوان 180 کے اسکور پر انفرادی طور پر 53 رنز بنا کر لوٹے، حسن نواز نے 54 گندوں کی بدولت 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت نے ٹیم کے لیے 41 رنز جوڑے۔
حسن نواز 63 رنز کی بدولت کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری مل گئی ، دوسرا میچ اتوار اور تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔