پانچ دن کی شدید لڑائی کے خاتمے کے لیے فائر بندی معاہدے کے بعد ایک کمبوڈین عہدیدار نے منگل کو بتایا تھائی اور کمبوڈین افواج نے سرحد پر مزید فوجی تعینات نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
کمیشن برائے امورِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی قومی اسمبلی کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل، لم منگہور نے روئٹرز کو بتایا کہ فائر بندی کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی بھی اہم ہے۔