جنوبی کوریا کے تفریحی شہر گاپیونگ میں اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات دبنے اور سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ جانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔
اس کے ساتھ ہی بدھ سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
موسمیات کے سرکاری محکمے نے اتوار کو بتایا کہ بارشیں اسی روز رکنے کا امکان ہے جس کے بعد ہیٹ ویو متوقع ہے۔
محکمے کے مطابق یہ شدید بارشیں، جو پہلے جنوبی کوریا کے جنوبی حصوں کو متاثر کر رہی تھیں، راتوں رات شمال کی جانب منتقل ہو گئیں۔