وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصے میں سوجن اور دائیں ہاتھ پر خراشیں ہیں، جب کہ ایسی تصاویر سامنے آئیں جن میں ٹرمپ کے سوجے ہوئے ٹخنے اور ہاتھ کے متاثرہ حصے پر میک اپ دکھایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ میں ٹرمپ کے معالج کا خط پڑھتے ہوئے کہا کہ دونوں مسائل بے ضرر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹانگوں کی سوجن ایک عام رگوں کی بیماری سے ہے اور ہاتھ پر خراشیں زیادہ ہاتھ ملانے سے ہوئی ہیں۔
یہ وضاحت ان انٹرنیٹ افواہوں کو ختم کرنے کی کوشش تھی جن میں کہا جا رہا تھا کہ 79 سالہ ٹرمپ کو فوٹوگرافک شواہد کی بنیاد پر کوئی سنگین بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔
لیوٹ کی بریفنگ کے بعد، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے معالج، امریکی بحریہ کے افسر شان باربابیلا کا خط جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کے ان مسائل کے حوالے سے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔
باربابیلا نے کہا کہ صدر کی ٹانگوں کے الٹراساؤنڈ میں کرونک وینس انسفی شینسی کی تشخیص ہوئی، جو ایک عام اور بے ضرر بیماری ہے، خاص طور پر 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں۔
خط میں کہا گیا کہ ڈیپ وین تھرومبوسس یا آرٹیریل بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
مزید معائنوں میں دل کی خرابی، گردوں کے مسائل یا کسی سسٹمیٹک بیماری کی علامات نہیں پائی گئیں۔
لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرمپ اس حالت کی وجہ سے کسی تکلیف کا شکار نہیں ہیں۔
باربابیلا نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے دائیں ہاتھ کی پشت پر خراشیں ہیں۔
انہوں نے اس کو ہلکی بافتوں میں جلن قرار دیا جو کثرت سے ہاتھ ملانے اور ایسپرین کے استعمال سے ہوئی ہیں، جو معیاری قلبی تحفظ کے حصے کے طور پر لی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ بہترین صحت میں ہیں۔
کوامی امانکواہ، جو یونیورسٹی آف کنیکٹی کٹ ہارٹفورڈ میں ویسکولر سرجری کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ کرونک وینس انسفی شینسی عام طور پر ٹانگوں کی ایک بیماری ہے جس میں رگوں کو ٹانگوں سے خون واپس دل تک پہنچانے میں مشکل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس کا علاج کمپریشن اسٹاکنگز اور ٹانگوں کو اونچا رکھنے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہاگرچہ انہیں دل کی بیماری نہیں ہے، پھر بھی اس حالت کا علاج ضروری ہے۔ اگر کمپریشن اسٹاکنگز اور ٹانگوں کو اوپر رکھنے سے اس کا انتظام نہ کیا جائے تو شدید سوجن اور السر پیدا ہو سکتے ہیں، جو زیادہ اہم طبی مداخلتوں کا تقاضا کرتے ہیں۔
ٹڈ برلینڈ، جو این وائی یو لینگون ہیلتھ میں آؤٹ پیشنٹ ویسکولر انٹروینشنز کے ڈائریکٹر ہیں، نے کہا کہ کرونک وینس انسفی شینسی کا زندگی کی توقع پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ یہ زندگی کے معیار کا مسئلہ ہے، مقدار کا نہیں۔
ٹرمپ نے 11 اپریل کو واشنگٹن کے نواح میں واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ایک تفصیلی جسمانی معائنہ کروایا، جس میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کا دل کی دھڑکن معمول کے مطابق ہے اور انہیں کوئی بڑی صحت کی شکایت نہیں۔