عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کے اضافے سے 3324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے کے اضافے سے3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 744 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت3841 روپے پر مستحکم رہی۔